ملک میں کورونا کے وار جاری،مزید17افراد جاں بحق،641نئے کیسزرپورٹ

ملک میں کورونا کے وار جاری،مزید17افراد جاں بحق،641نئے کیسزرپورٹ

ملک میں کورونا وائرس زور پکڑنا لگا، نئے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ سامنے آرہاہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمار کےمطابق چوبیس گھنٹے میں چھ سو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے،مجموعی طورپر کورونا سے تین لاکھ بائیس ہزار چار سو باون افراد متاثر ہیں۔ موذی وائرس سے سترہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33، اسلام آباد میں 17 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 833 متاثرہ افراد زیر علاج جبکہ 78 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، ملک بھر میں ایکٹو کیسز 9 ہزار 174 ہیں، اب تک 3 لاکھ6ہزار 640 افراد کورنا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ایک اور مسیحا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹر عثمان جناح اسپتال کے سابقہ ای این ٹی اسپیشلسٹ تھے۔ ڈاکٹر عثمان نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گذشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے تیس سے زائد فرنٹ لائن ورکرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور دیگر اسٹاف شامل ہیں۔

The post ملک میں کورونا کے وار جاری،مزید17افراد جاں بحق،641نئے کیسزرپورٹ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: