مناہل ملک کے بعد ایک اور اسکینڈل

لاہور( نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک ایپ کے منفی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے، سمن آباد کی ایک لڑکی کو ٹک ٹاکر دوست نے بُلا کر اپنے دوستوں کو ساتھ ملایا اور عزت لوٹ لی۔تفصیلات کے مطابق مریم دختر فیاض عمر 19 سال نے آج صبح تھانہ ملت پارک میں درخواست دی ہے کہ مجھے گزشتہ


رات 12:00 بجے میرے ٹک ٹاک دوست شہروز نے مجھے ملنے کے لئے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا لیا،اس گاڑی میں شہروز کے 2 دوست بھی موجود تھے، شہروز کے پاس ایک عدد پستول بھی تھا،شہروز اور اس کے دوست آصف مریم کو حراساں کرنا شروع کر دیا اور اس کی عزت لوٹ لی۔



دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار منال ملک کا کہنا ہے کہ میں یہ مزید برداشت نہیں کر پاؤں گی، اگر میری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ نہ رُک سکا تو پھر میں گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لونگی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ترین ٹک ٹاک سٹار منال ملک کی انتہائی متنازعہ تصاویر سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بحث ہے اور پاکستانیوں کو تو اللہ موقع دے، انکے ہاتھ اگر کوئی تصویر یا ویڈیو لگ جائے تو وہ کسی کی بھی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسے شیئر کرنا شروع کر دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے ٹک ٹاک سٹار منال ملک کے ساتھ۔ ساری صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے منال ملک کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں منال ملک کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ’’اگر یہ سلسلہ مزید چلتا رہا تو میں نے گولیان کھا لینی ہیں ‘‘۔





%d bloggers like this: