منصوبہ ہماری حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا، گیس منصوبے کے افتتاح پر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان لڑائی

مردان (این این آئی)خیبرپختونخوا میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔مردان کے علاقے تخت بائی میں گیس منصوبے کا افتتاح وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کرنا تھا۔تاہم ن لیگی کارکنان نے کہا کہ منصوبہہماری حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، جس کا افتتاح پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کردیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، جن کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پولیس نے موقع

پر پہنچ کر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔تخت بائی میں کشیدہ حالات کے باعث افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: