منی لانڈرنگ ریفرنس: شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

نجی چینل کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔

اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے شہباز شریف کو لانے والی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔لاہور پولیس نے نون لیگی کارکنوں کو زبردستی شہباز شریف کی گاڑی کے آگے سے ہٹا دیا جس پر نون لیگی کارکن مشتعل ہو گئے۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

فرد جرم عائد کیے جانے کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں، نیب کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

The post منی لانڈرنگ ریفرنس: شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائد appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: