من پسند ڈش کا نام سنتے ہی نوجوان کوما سے جاگ گیا

تائی پے ّ(این این آئی )تائیوان میں من پسند ڈش کا نام سنتے ہی نوجوان کوما سے جاگ گیامیڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں اپنی من پسند ڈش کا نام سنتے ہی کوما میں گیا شخص اس سے باہر آگیا۔چو بچ نامی 18 سالہ یہ نوجوان ایک ٹریفکحادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی طبیعت کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اسے کوما میں جانے سے نہیں بچاسکے۔ اس لڑکے کے اہلِ خانہ اس کی تیمارداری میں ہی لگے ہوئے تھے، لیکن اس کو ہوش میں

لانے سے قاصر رہے۔ چو کے بڑے بھائی نے بتایا کہ معاملات اس وقت تبدیل ہوگئے جب وہ اپنے بھائی سے ملنے کے لیے اسپتال گیا۔ اپنے بھائی سے مذاق کرتے ہوئے بڑے بھائی نے کہا کہ میں تمھاری پسندیدہ ڈش چکن فلے کھانے جارہا ہوں، یہ سنتے ہی اس شخص کی دھڑکن چل پڑی اور تیز ہوگئی۔ اس کے بعد لڑکے کی طبیعت میں روز بروز بہتری آنے لگی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہے، جبکہ اس نے کوما کے دن جس اسپتال میں گزارے وہاں کا دوبارہ دورہ بھی کیا اور زندگی بچانے پر اسپتال کے اسٹاف کے ساتھ بھی اظہارِ تشکر کیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: