مولانا فضل الرحمٰن تو رئیس اعظم نکلے!! دولت اور جائیدادیں کیسے بنائیں؟ نیا پنڈورہ باکس کھل گیا

نوشہرہ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ ان کے پاس دولت اور جائیداد کہا ں سے آئی؟ نواز شریف کو ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایسا سبق سکھائیں گے کہ چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا۔



نوشہرہ کے مختلف صوبائی حلقوں میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا مقصد نواز شریف اورآصف زرداری کے علاوہ اپنے لئے این ار او حاصل کرنا ہے ، نیب نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے ، انہوں نے زندگی میں مولانا جیسا مالدار مولوی نہیں دیکھا، سابق وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے مولانافضل الرحمن کیلئے ڈیزل کا صحیح نام رکھا تھا۔







%d bloggers like this: