مہوش حیات کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہئے؟

مردانہ وجاہت کامالک اور لمبا ہو,مہوش حیات نے جیون ساتھی کی کوالٹیز بتادیں

اداکارہ مہوش حیات کو کیسا ہمسفر چاہئے، سب بتادیا، یوٹیوب چینل ناشپاتی سے نشر ہونے والے آن لائن شو ’’بائے دا وے‘‘ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان نے مہوش حیات سے ان کے شوہر کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہئے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہئے، گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہئے، اس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہئے۔

مہوش حیات کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہا آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔

مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

The post مہوش حیات کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہئے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: