میاں صاحب سے درخواست ہے کہ واپس مت آئیں، مریم نواز

میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ واپس مت آئیں، مریم نواز

میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ واپس مت آئیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت میں ظالم او ر انتقام میں اندھے لوگ موجود ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میاں نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس مت آئیں یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں ان سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

واضح ہو کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کا آج لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس میں انتقال ہوگیا ہے، خبر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنی ٹویٹر پیغام کے ذریعے دی۔

والدہ کی موت کی خبر کے بعد نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی کا فیصلہ کیے جانے کی خبر بھی سامنے آئی تھی جبکہ جیل میں موجود شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت نے پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post میاں صاحب سے درخواست ہے کہ واپس مت آئیں، مریم نواز appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: