میں صحافی نہیں ہوں ، مریم نواز کی گاڑی سے تصویر وائرل ہونے کے بعد ابصار عالم کا موقف بھی آگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عدلیہ بحالی لانگ مارچ میں نواز شریف کے ساتھ جب لاہور سے روانہ ہوئے تو عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ آج مریم نواز کے ساتھ لوگوں کی محبت دیکھ کر وہ یاد تازہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے مریم نواز کے ساتھ ایک تصویر سامنے آنے کے بعد لفافہ صحافی کا الزام لگنے کی وجہ سےوضاحت جاری کی ہے کہ وہ 5سال قبل لفافہ صحافی کی چھاپ لگنے کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ چکے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا

ہے کہ عدلیہ بحالی لانگ مارچ میں نواز شریف کے ساتھ جب لاہور سے روانہ ہوئے تو عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ آج مریم نواز کے ساتھ لوگوں کی محبت دیکھ کر وہ یاد تازہ ہو گئی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: