میں نے وزیر اعظم سے کہا آپکی جلد فوج سے لڑائی ہو جائے گی،اینکر عمران خان

میں نے وزیر اعظم سے کہا آپکی جلد فوج سے لڑائی ہو جائے گی،اینکر عمران خان کا دعویٰ۔۔ جانئے وزیراعظم عمران خان نے جواب میں کیا کہا؟

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے فوج سے تعلقات تھے جب وہ خراب ہوئے تو نوازشریف فوج کو خوش کرنے کیلئے میموگیٹ سکینڈل لیکر عدالت چلے گئے۔ نوازشریف نے اپنے آپ کو فوج کیلئے قابل قبول بنایا اور اقتدار میں آئے لیکن کچھ عرصے بعد ہم نے دیکھا کہ میاں نوازشریف کی فوج سے لڑائی ہوگئی۔

اینکر نے مزید کہا کہ جب نوازشریف اور فوج کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تو عمران خان ایک آپشن کے طور پر موجود تھے ۔ عمران خان اس وقت وزیراعظم نہیں بنے تھے، میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپکی بھی جلد فوج سے لڑائی ہوجائے گی۔ آصف زرداری اور نوازشریف میں بہت ٹمپرامنٹ ہے لیکن آپ میں ٹمپرامنٹ کی کمی ہے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فوج کوئی جان بوجھ کر یا خوشی سے یہ سارے کام نہیں کرتی۔یہ صرف ایک دوسرے پر اعتماد کی کمی ہے۔ جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے اور بداعتمادی ختم ہوجائے گی تو یہ کام بالآخر سیاسی قیادت کو کرنے ہیں۔

مجھے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ تصادم کی طرف جائیں گے اور آپ فرسٹریٹ ہوجائیں گے تو یہ لڑائی کبھی نہیں رکے گی۔اس لڑائی کو روکنے کیلئے لگاتار انکے ساتھ بیٹھ کر کام کرنا پڑے گا اور ایک اعتماد کی فضاء بنانا پڑے گی۔

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو کہا تھا وہی ہورہا ہے اور عمران خان اپنی اس بات پر پورا اترے ہیں۔

The post میں نے وزیر اعظم سے کہا آپکی جلد فوج سے لڑائی ہو جائے گی،اینکر عمران خان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: