نئے سال کے آغاز میں ہی اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

لاہور( این این آئی)اٹلس ہونڈا کی جانب سے5 جنوری سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمپنی حکام کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہو جائے گی ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزارروپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔اس سے قبل ہنڈ ا کمپنی نےموٹر سائیکل کی قیمتوں میں 1600سے 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ہنڈ اکمپنی کی 70سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 1600روپے جبکہ ہنڈا

125کی قیمت میں 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: