ناجائز خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈائریکٹر و پروڈیوسر نے اسٹیج ڈانسر کو گولیاں مار دیں

لاہور(آن لائن )لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی ڈانسر اقرا خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک نصیر احمد نے محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ان کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھی۔اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کوسبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماری گئیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔ میڈیارپو رٹس کے مطابق اقرا خان نے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ملزم نے عدالت سے 5 جنوری تک ضمانت حاصل کرلی۔ اقرا خان نے الزام لگایاکہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعد

رْکنے کا کہتا، غیر اخلاقی حرکات، مارپیٹ کرتا اور دیگر تھیٹرز پرکام کرنے سے روکتا تھا۔ اقرا خان نے یہ الزام بھی لگایاکہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے والی لڑکیوں کو بے آبرو کرنے کے واقعات معمول کاحصہ ہیں، لڑکیاں روزگارکی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔اقرا خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی گھر کی واحد کفیل ہیں، آخر لڑکیاں عزت سے روزگار کیوں نہیں کما سکتیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: