نادیہ خان کے شوہر سے متعلق ان کی سابقہ بیوی کے دعوے،فراڈ شخص قرار دیدیا

 مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے اور بتایا کہ نادیہ خان بھی فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں۔  لبنیٰ فاروق نے بتایا کہ وہ فیصل کی دوسری ، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جب کہ ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

لبنیٰ فاروق نے بتایا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل ان کو اس کی پہلی بیوی شمع نے شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور شادی کے لیے بحرین میں  اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔

لبنیٰ فاروق نے یہ بھی بتایا کہ شادی سے قبل محبت کے دعویدار نے دبئی میں مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں نہ کسی سے بات کرنے دیتے اور نہ ہی ملنے دیتے میں اکیلی ہو کر رہ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑتے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوتا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے۔

لبنیٰ نے کہا کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیاجائے گا اور وزیرستان میں  پھنکوا دیں گے۔

لبنیٰ فاروق نے کہا کہ وہ خود کو خواتین کا آئیکون اور ہیرو سمجھتے پھر رہے ہیں مگر وہ دراصل ایک فراڈ شخص ہیں انہوں نے پہلے ہی 2 خواتین کی زندگیاں خراب کی ہیں دعا ہے وہ نادیہ خان کے ساتھ یہ سب نہ کریں۔

The post نادیہ خان کے شوہر سے متعلق ان کی سابقہ بیوی کے دعوے،فراڈ شخص قرار دیدیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: