نادیہ خان کے شوہر نے اُنہیں ویلنٹائن ڈے کا کیا تحفہ دیا؟ اداکارہ نے ویڈیو شیئرکردی

<!– –>

<!–

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
–> <!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518176776442-0’); });

–>
<!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518766058477-0’); });

–>

کراچی (ویب ڈیسک)  اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر نے اُنہیں ویلنٹائن ڈے کا تحفہ دے کر خوش کردیا , اس تحفے کے بعد فیملی کے ہمراہ ویڈیو شیئرکیے بناء اداکارہ نہ رہ سکیں، انہیں ویلنٹائن ڈے کے تحفے میں گلاب کے پھول اور چاکلیٹ دیئے گئے ۔



مذکورہ ویڈیو میں نادیہ خان کے ہمراہ اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ، بیٹے اذہان اور بیٹی علیزے کو دیکھا جاسکتا ہے، وہ ہاتھ  میں سرخ گلاب اور چاکلیٹ کا ایک ڈبہ بھی  پکڑے دکھائی دیتی ہیں۔نادیہ خان نے یہ دلکش ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب آپ کے بوائز آپ کو تحفے میں پھول اور چاکلیٹس دیتے ہیں۔‘


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتاز کیساتھ تعارفی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوہر کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اُنہوں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فیصل کی دوسری اور نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جبکہ ان دونوں سے قبل فیصل نے شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے، آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔


خبررساں ایجنسی ّآئی این پی کے مطابق شوہر کے ہمراہ تعارفی ویڈیو ، پہلی ملاقات اور شادی کے احوال پر مبنی نادیہ خان   کی ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز کی سابق اہلیہ لبنی فاروق  نے بھی دعوی کیا کہ وہ فیصل کی دوسری ، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں، جبکہ ان دونوں سے قبل فیصل راو نے  شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے،  آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔

لبنی فاروق نے مزید کہا کہ فیصل سے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی، فیصل سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاوس پراڈکٹ منیجرجاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ  شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔


لبنی فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل نے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں ، مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھے، بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے، وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق لبنی نے فیصل کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے،فیصل کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا، آہستہ آہستہ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی ، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد ہوچکی ہے، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے ،  میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔




<!–

–>


%d bloggers like this: