ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار۔۔!!! علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا دلوں کو ہلا دینے والا مؤقف آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار



تعزیت کرتا ہوں، مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے،اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعرات کی رات انتقال کر گئے ہیں۔ان کی وفات سے ناصرف ٹی ایل پی کارکنوں بلکہ ان کے چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے۔دوسری جانب ایک اورخبر کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ عموما ًہوتا یہ ہے کہ اولاد ایسے جدوجہد کرنے والے باپ کے ساتھ نہیں چلتی لیکن خادم حسین رضوی کے بیٹے ، ان کی بیٹیاں سب ہی اپنے والد کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ڈیڑھ مرلے کے گھر میں اپنی پوری زندگی گزار دی ، نہ ان کا کوئی بنگلہ تھا، نہ کوئی گاڑی اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گااس کی وجہ ان کی لیڈر شپ ہے۔جس طرح خادم حسین رضوی نے لوگوں کو دیوانہ بنایا ،انہیں اکٹھا کیا، وہ خود تو چلے گئے لیکن جاتے جاتے جس طرح انہوں نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسولؐ پیدا کیا، جس طرح انہوں نے لوگوں کے دلوں میں اقبال کی محبت پیدا کی، ایسا میں نے اپنی 65 سالہ زندگی میں اس سطح پر کسی اور کو لیڈرشپ کو دکھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔







%d bloggers like this: