نریندر مودی کی عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی دعوت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو 30 نومبر کو نئی دہلی میں ہونی والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نریند ر مودی نے گزشتہ روسی صدر پیوٹن کی سربراہی میں ہونے والے تنظیم کے آن لائن سمٹ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام 8 رکن ممالک اور 4مبصر ملکوں کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں سوائے روسی وزیراعظم مخیل مشسٹن کے کسی بھی اہم ملک کے سربراہان شرکت نہیں کریں گے، ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید فیصل ترمذی اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز موسکو میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی وبا نے دنیا بھر کو متاثر کررکھا ہے، پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے اس وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

The post نریندر مودی کی عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی دعوت appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: