نوازشریف آج پشاور میں ہونیوالے پی ڈی ایم جلسے سے کیوں خطاب نہیں کرینگے؟

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف آج پشاور میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے سے کیوں خطاب نہیں کریں گے؟ مریم نواز نے وجہ بتادی

ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب پشاور جلسے سے خطاب کرینگے؟؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے والے جلسے سے خطاب نہیں کرسکیں گے۔

صارف کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ میاں صاحب ! پشاور میں خطاب نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ابھی بھی بہت تکلیف ہے۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل نواز شریف اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال منتقل ہوئے جس کی وجہ سے وہ 17 نومبر کو ہونے والی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوسکے ۔

اس روز نواز شریف ویسٹ لندن اسپتال گئے جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لیے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں گردے میں درد کی شکایت بتائی گئی تھی اور گردے کی پتھری کی تشخیص کی گئی ۔ڈاکٹرعدنان کے مطابق ان کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کے بیانیہ سے پی ڈی ایم کے رہنما بھی خوش نہیں ہیں اور کچھ روز قبل اجلاس میں خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی تعداد نے نوازشریف کے بیانیہ سے اتفاق نہ کیا۔

The post نوازشریف آج پشاور میں ہونیوالے پی ڈی ایم جلسے سے کیوں خطاب نہیں کرینگے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: