نوازشریف قبر بھی لندن میں ہی بنوالیں، جلیل شرقپوری شدید برہم

 

مسلم لیگ ن کے ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نواز شریف پرشدید برہم ہوئے، میڈیا سے گفتگو میں میاں نواز شریف پر سارا غصہ نکال دیا، کہا نواز شریف پاکستان کو مستقل چھوڑ کر لندن میں ہی رہیں اوراپنی قبربھی لندن میں ہی بنوائیں۔

میاں جلیل احمد شرقپوری نے گیس کنکشن منڈی فیض آباد کیساتھ منسلک کروانے کے افتتاح کے دوران کہا کہ نواز شریف لوٹی ہوئی دولت واپس کر کے سیاست چھوڑ دیں اور پاکستان کو مستقل چھوڑ کر لندن میں ہی رہیں، شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو میں جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا نیک نیتی سے کام کرتے رہیں گے تو دنیا ہم سے سیکھے گی،ابھی عمران خان کام کر رہے ہیں، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، پارٹی تو وہ ہوتی ہے جس کو خان صاحب نے بنانے کی کوشش کی تھی،ہم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ رانا تنویر حسین مسلم لیگ نون کے صدر کیوں نہیں بن سکتے؟ڈونلڈ ٹرمپ مولانا فضل الرحمان کو امریکا بلوا کر ان کی خدمات حاصل کریں،مولانا فضل الرحمان اداروں کے خلاف چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، لندن براڈ شیٹ کیس کو ری اوپن کیا جائے،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے والے اب انہیں واپس لائیں۔

The post نوازشریف قبر بھی لندن میں ہی بنوالیں، جلیل شرقپوری شدید برہم appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: