نوازشریف کوغدارکیوں کہا گیا؟مریم نوازنے حیران کن وجہ بتا دی

کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج قائداعظم محمد علی جنا ح زندہ ہوتے تو یہ لوگ ان پر بھی غداری کے فتوے لگا دیتے،نوازشریف کو غدار اسی لیے کہا گیا کیونکہ انہوں نے کرداروں اور اداروں کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔ رہنما ن لیگ مریم نوازنے پی ڈی ایم



کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف پر غداری کے فتوے لگانے والے اگر آج قائداعظم زندہ ہوتے تو ان پر بھی غداری کا فتوی لگا دیتے کیونکہ قائداعظم محمد علی جنا ح کا نظریہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والوں کو سن لینا چاہیے تھا کہ نوازشریف نے اداروں اور کرداروں کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی،نوازشریف نے کہا عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کی تضحیک مت کرو کیا،انہوں نے غلط کہا؟ عمران خان نے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر آلودہ کر دیا ہے۔ جب عمران خان سے کارکردگی کا پوچھا جاتا ہے تو بزدل آدمی فوج کے پیچھے چھپ جاتا ہے ۔ انہوں نےوزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم فوج کے ترجمان ہو ؟ نوازشریف سے زیادہ فوج سے کون پیار کر سکتا ، نوازشریف نے اپنے فوجیوں کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ کیا،لیکن ہم ان کو سلیوٹ نہیں کر سکتے جو عوام کے ووٹوں کو اپنے بوٹوں کے نیچے روندتے ہیں اورجو ججز سے زبردستی فیصلے کرواتے ہیں وہ ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، پاک فوج کی تنخواہیں بڑھائیں ، دفاعی فنڈ بڑھایا، تھنڈر طیارے بنائے،موٹروے بنائی اور سیاچین میں جا کر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ جا کر کھڑے ہوئے۔







%d bloggers like this: