نواز شریف، مشرف سے بھی برا شخص ہے‘‘ شہباز گل نے بینظیر کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بینظیر بھٹو کا پرانا انٹرویو ٹویٹ کر دیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف مشرف سے بھی برا شخص ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گڑھی خدا بخش میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہمریم نواز کہتی ہیں کہ مشرف بہت برا شخص ہے حکومت اسے واپس نہیں لاسکی حالانکہ مشرف کو نوازشریف نے باہر بھیجا تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ محترمہ آپ یہی کہہ رہی ہیں ناں کہ مشرف بہت برا ہے

جس کی قبر پر آپ یہ کہہ رہی ہیں ان کے بقول آپ کے والد مشرف سے بھی برے ہیں۔ ‎

Leave a Reply

%d bloggers like this: