نواز شریف اکیلے رہ گئے ۔۔۔ اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے گی، باؤ جی کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں دے گی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی میں ںیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے


پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب جلسوں کے لیے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکلیں، وہ چاہتے ہیں ان کے بچے مے فیئر میں ہی رہیں، جس طرح ابو بچاؤ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلاؤ مہم بھی ناکام ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فوج سے صرف یہ لڑائی ہے ان کی کرپشن کیوں نہیں چھپائی، ان کا عدلیہ اور فوج سے مسئلہ صرف کرپشن چھپانے میں معاونت کا ہے، اداروں سے جھگڑا صرف پیسہ بچانے کے لیے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون اور چیئرمین نواز حکومت کے دور کے ہیں، نگراں حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر بنائی، چیئرمین نیب ن لیگ نے لگایا تھا، ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔ ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔







%d bloggers like this: