نواز شریف میت کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے،شہباز شریف والدہ کی وفات پر آبدیدہ

نواز شریف میت کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے،شہباز شریف والدہ کی وفات پر آبدیدہ

شریف خاندان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں،والدہ کی تدفین میں شرکت کیلئے ممکنہ طور پر پاکستان نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا آج لندن میں انتقال ہوگیا ہے، نواز شریف کی جانب سے پہلے ایک خبر میڈیا پر چلی جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف نے والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اس کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ میں نے میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں ، جس کے بعد اب شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے والدہ کی میت کے ہمراہ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لندن میں شریف خاندان کے تمام افراد پارک لین فلیٹ میں موجود ہیں، نواز شریف کی والدہ کی میت کو پاکستان لے جانے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے تین ایئرلائنز سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

نواز شریف والدہ کی تدفین اور پاکستان آنے سے متعلق مشاورت کیلئے اپنے بھائی شہباز شریف کے پیرول پر رہا ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شمیم بیگم کی میت نواز شریف کی بیٹی اسماء نواز کے ہمراہ پاکستان بھجوائے جانے کا امکان ہے، اس سارے عمل میں 4 دن کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف اور پاکستان میں جیل میں قید شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں والدہ کے انتقال پر ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہوئے شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور شہباز شریف کی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کروائی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جیل حکام کی اجازت کے بعد کروایا گیا، دوران گفتگو شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے تھے۔

The post نواز شریف میت کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے،شہباز شریف والدہ کی وفات پر آبدیدہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: