نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نہیں اپوزیشن نے کیا ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ حکومت نے نہیں بلکہ اپوزیشن نے کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس ٖ کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ نواز شریف اور ن لیگ قیادت پر غداری کا مقدمہ وزیراعظم یا حکومت کے ایماء پر کروایا گیا۔

اس ملک میں کوئی بھی شہری ایف آئی آر کروا سکتا ہے اور انکا ماننا ہے کہ ایسا اپوزیشن نے ہی یہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ چھوٹی موٹی ایف آئی آر کرواتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیئے کہ اس کیس کی مکمل پیروی کرے اور ایف آئی آر کرنے والے کو سامنے لائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف ،موجودہ کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ کی سینئیر قیادت پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ شادرہ لاہور میں مقدمہ درج کرنے والے بدر رشید کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ اسکی تصاویر گورنر پنجاب، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق چیف جسٹس کے ساتھ منظر عام پر بھی آچکی ہیں۔

%d bloggers like this: