نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی بلاول بھٹو اور مریم پاکستان کی بات کریں ورنہ عوام انہیں اٹھا کر کہاں پھینک دے گی ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا تہلکہ خیز اعلان

ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے

جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: