نواز شریف کی پاک فوج کیخلاف تقریر پر بھارتی میڈیا کی شہ سرخیاں

گوجرانوالا میں پی ڈی ایم کے جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کیخلاف زہر اگلا اور ڈی جی آئی ایس جنزل فیض حمید پر لفظی وار کئے تو پاک فوج سے ہر محاذ پر شکست کھانے والا بھارتی میڈیا خوشی سے نہال ہوگیا، اپنے ملک کی تمام خبریں چھوڑ کر صرف نواز شریف کی تقریر کی کوریج کی، انڈین ایکسپریس،ہندوستان ٹائمز، این ڈی ٹی وی، ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی اخباروں نے بھی شہ سرخیاں لگائیں۔

انڈین ایکسپریس ، این ڈی ٹی وی اور ہندوستان ٹائمز نے شہ سرخیاں لگائیں کہ نواز شریف پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا۔

دا ویک، دی ہندو، دی اکنامک ٹائمز،انڈیا ٹوڈے نے نواز شریف کے کہے ان الفاظ کو شہ سرخی بنایا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے عمران خان کی ’کٹھ پتلی سرکار‘ بناکردی

دیگر بھارتی چینلز اور اخبارات میں بھی نواز شریف کے پاک فوج کیخلاف الفاظ خبروں کی زینت بنے رہے،نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران گذشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات دہراتے ہوئے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سوال کیا کہ سویلین حکومتوں کو ان کی مدت مکمل کرنے کیوں نہیں دی جاتی،نواز شریف نے اپنی تقریر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آپ کے ہاتھوں سے ہوا ہے، آپ کو نواز شریف کو غدار کہنا ہے ضرور کہیے، اشتہاری کہنا ہے ضرور کہیے، نواز شریف کے اثاثے جائیداد ضبط کرنا ہے ضرور کریں، جھوٹے مقدمات بنوانے ہیں بنوائیے لیکن نواز شریف مظلوم عوام کی آواز بنتا رہے گا، نواز شریف عوام کو ان کے ووٹ کی عزت دلوا کر رہے گا۔

نواز شریف نے خطاب میں آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ اور وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے میڈیا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کے خلاف پاپا جونز کے حوالے سے لگنے والے الزامات کا بھی ذکر کیا۔ٍ

The post نواز شریف کی پاک فوج کیخلاف تقریر پر بھارتی میڈیا کی شہ سرخیاں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: