نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری بھی علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے جائیں گے؟

خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کے کامیابی کے ساتھ بیرون ملک علاج کی غرض سے پہنچنے اور اس کے بعد حکومت کی ان کو واپس لانے کے سلسلے میں بے بسی دیکھ کر اب آصف زرداری نے بھی علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

خبر دینے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے بعد بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ قوی امکان ہے کہ سابق صدر30 جنوری کے بعد جائیں۔

اس حوالے سے آصف زرداری نے اپنے وکیلوں سے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے بھی زرداری کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، یہ کمیٹی سابق صدر کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی جس کے بعد ہی ان کے بیرون ملک روانگی سے متعلق یقینی سے کچھ کہا جا سکے گا۔

The post نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری بھی علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے جائیں گے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: