نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری:وفاقی وزیر اسد عمر نے شاندار اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نوجوانوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کی ہے، اور اب وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی



وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اسد عمر نے بتایا کہ نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن کا طریقہ کار انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کے بقایاجات کیلئے اور وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ33لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری اور کورونا ویکسین خریداری کیلئے 15 کروڑ تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں جی20ممالک سےقرض پرسودادائیگی کی معطلی کی6ماہ کیلئے توسیع کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سےبھی منظوری لی جائے گی۔ای سی سی نے پنجاب کو3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ، یہ گندم ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے درآمد کی جائے گی جبکہ اینگرو فرٹیلائزرزکوگیس کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی۔







%d bloggers like this: