نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ سے منگنی کر لی

کچھ عرصہ قبل مسلمان ہونے والے مشہور غیر ملکی یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی ادکارہ زویا ناصر سے منگنی کر لی۔ اس خبر کو زویا ناصر نے سب سے پہلے اپنے ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

زویا نے اپنے غیر ملکی منگیتر کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے پوچھا اور میں نے ہاں کردی۔ اداکارہ نے اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے تاریک وقت کو روشن بنانے اور مجھے خوشی کا اصل مطلب بتانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں weareEngaged# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ وہ اب منگنی کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ان تصویروں میں زویا ناصر اور نومسلم یوٹیوبر کسی ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جہاں کرسٹن انگوٹھی دے کر اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر زویا بھی اظہار مسرت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ان کے غیر ملکی منگیتر اور نومسلم کرسٹین بیٹزمین نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ انہوں نے ہاں کردی ہے، معروف یوٹیوبر کی جانب سے اس دن کو ان کی زندگی کا بہترین دن قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ زویا ناصر سے بہت پیار کرتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح زویا کو پروپوز کیا تو وہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

The post نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ سے منگنی کر لی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: