’’نیازی عوام کی خدمت کرنے کی بجائے سیاسی انتقام میں اندھا ہو چکا ہے،اب اسکا علاج ہم کریں گے۔۔‘‘ لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کے بیان نے ٹائیگروں کو آگ بگولہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے (ن) لیگ ایم پی اے اور رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ” پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے شخص پر غداری کا مقدمہ درج کرنا آئین،قانون اور ملکی وقار کی توہین ہے۔ میاں نواز شریف کے خلاف غداری کا


مقدمہ درج کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی”۔ لیگی ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ ” ایک نامعلوم شخص کی درخواست پر میاں صاحب اور دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے پورے جمہوری سسٹم کی تذلیل کی گئی ہے۔۔تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا روپ دھار چکی ہے #محب_وطن_نوازشریف”۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ” پچاسی فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اُنکی نوکری کسی وقت بھی جا سکتی ہے مگر نیازی نواز شریف پر غداری کے مقدمات بنانے میں مصروف ہے۔۔۔نیازی عوام کی خدمت کرنے کی بجائے سیاسی انتقام میں اندھا ہو چکا ہے۔۔اب اس کا علاج ہم کریں گے”۔







%d bloggers like this: