نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 35 لاکھ کے حکومتی قرض میں گھر خریدنا مشکل؟

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 35 لاکھ روپے کے حکومتی قرض میں گھر خریدنا انتہائی مشکل، سروے رپورٹ

نجی ٹی وی چینل سماء کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے 35 لاکھ روپے کے فراہم کردار قرض کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ 35 لاکھ روپے کے حکومتی قرض میں غریب عوام کے لئے گھر خریدنا انتہائی مشکل ہوگا۔

سماء کے سروے کے مطابق جتنا قرضہ حکومت نیا گھر بنانے کے لیے دے رہی ہے اتنی قیمت میں اگر کسی کو گھر مل جائے تو اس میں پانی، گیس اور بجلی کی سہولیات میسر نہیں ہوتیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو قرضہ تو مل رہا ہے لیکن گھر نہیں مل رہا۔

سروے رپورٹ کے مطابق اسکیم کے تحت 120 گز یا 5 مرلہ یا پھر 240 گز اور 10 مرلہ کے گھر پر قرضہ ليا جا سکتا ہے، قرضہ اسکیم کے مطابق گز کے کيس ميں گھر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 35 لاکھ روپے ہو، اس کا کورڈ ایریا 850 اسکوائر فٹ ہو اور یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس گھر کے لئے 35 لاکھ روپے قرضہ لیا جا رہا ہوگا وہ بالکل نیا ہونا چاہیے جو پہلی دفعہ بیچا جا رہا ہو گا۔

سماء نیوز کے سروے کے مطابق گز یا 10 مرلہ کے کیس میں گھر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 لاکھ روپے، کورڈ ایریا 1100 اسکوائر فٹ اور اس کیس میں بھی خریدا گیا گھر ایک سال سے زیادہ پرانا نہ ہو، بعد ازاں سروے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے کم آباد علاقوں ميں بھی 5 لاکھ ميں 120 گز کا پلاٹ ملتا ہی نہیں ہے تو عوام کہاں سے خریدے گی۔

سروے رپورٹ کے مطابق رقبے کے لحاظ سے 120 گز کا پلاٹ ایک ہزار یا گیارہ سو سکوائر فٹ کا ہوتا ہے، جس کی کم سے کم تعمیراتی لاگت 2000 روپے فی اسکوائر فٹ ہے، اگر اس حساب سے گھر تعمیر کیا جائے تو اس کی تعمیر لاگت دی بیس لاکھ روپے بن جاتی ہے اور باقی بچ جانے والے 15 لاکھ میں پلاٹ سوائے بنانے کے کہیں نہیں مل سکتا۔

نجی چینل کا سروے کتنا درست ہے؟

ذاتی مشاہدے کے مطابق نجی چینل کا سروے بہت حد تک درست نظر آتا ہے۔ لاہور کی بات کی جائے تو 5 مرلہ گھر 35 لاکھ میں ملنا مشکل ہوجاتا ہے، اگرچہ 35 لاکھ روپے کا پلاٹ مل جاتا ہے لیکن 5 مرلہ ڈبل سٹوری گھر بنانے کیلئے کم از کم 20 لاکھ روپے درکار ہیں اور گھر کی مالیت 55 لاکھ سے 60 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ 10 مرلہ بنا بنایا گھر بھی 60 لاکھ روپے میں ملنا مشکل ہے جبکہ 5 مرلہ باآسانی مل سکتا ہے۔

The post نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 35 لاکھ کے حکومتی قرض میں گھر خریدنا مشکل؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: