نیب حکام کی میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کو ڈیل کی پیشکش

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک عہدیدار نے مبینہ طور پر میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کو فون کیا اور انکے بیٹے کی رہائی کیلئے ڈیل کرنے کی پیشکش بھی کی۔ لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میر شکیل الرحمن کی والدہ کو ڈیل کی پیشکش کی گئی لیکن اس باہمت خاتون نے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ میر شکیل الرحمن روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر اور جیو کے مالک ہیں۔ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے نیب کی حراست میں تھے جنہیں اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: