
نندی پور ریفرنس: نیب کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں مسترد، بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ درست قرار
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون بابر اعوان کی بریت کا احتساب عدالت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نندی پور ریفرنس کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر قومی احتساب عدالت کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، ہائی کورٹ نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مشیر بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد: عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ درست قرار دے دیا #BreakingNews #Islamabad #highcourt #GNNUpdates #GNN @BabarAwanPK pic.twitter.com/J1lPGibL1O
— GNN (@gnnhdofficial) January 12, 2021
خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر کرنے سے متعلق نیب کے دائر کردہ ریفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو بری کردیا تھا، جس پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرنے کی اپیل کی تھی۔
The post نیب کی اپیل مسترد، بابر اعوان کی نندی پور کیس میں بریت برقرار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.