نیب کی حراست کے دوران مریم نواز کے کمرے سے موبائل کیسے برآمد ہوا؟

نیب کی حراست کے دوران مریم نواز کے کمرے سے موبائل کیسے برآمد ہوا؟

نیب کی حراست کے دوران مریم نواز کے کمرے سے موبائل کیسے برآمد ہوا؟

نیب کی حراست کے دوران مریم نواز کے کمرے سے موبائل کیسے برآمد ہوا؟ جانئے اندرونی کہانی ارشاد بھٹی کی زبانی

نامور صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیب کی حراست میں مریم نواز سے برآمد ہونے والے موبائل کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب میری نیب والوں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کو چار کمروں والا ایک پورشن دیا تھا جس میں فریج سے لے کر مائیکرو ویو اوون تک انہوں نے فراہم کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کمپلیکس میں ایک بھی مرد نہیں تھا بلکہ وہاں پر تمام خواتین کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، مریم نواز کے کمپلیکس میں جو لان تھا جہاں مریم نواز صبح و شام ٹہلا کرتی تھی اس کے اردگرد بھی ہرے رنگ کے کپڑے کی دیوار بنا دی گئی تھی۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نیب نے جو چار کمروں کا کمپلیکس رہنے کے لئے دیا تھا اس میں باتھ روم اور کچن بھی موجود تھا، ان کے لئے کھانا ان کے گھر سے آتا تھا جس کا مینیو وہ خود ہی بناتی تھیں، اس کے بعد ڈی جی نیب مریم نواز سے ملے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ایس او پیز ہیں کہ ہم کیمرہ کمرے میں لگاتے ہیں لیکن آپ کے کمرے سے کیمرا ہٹا دیا گیا ہے، اگر آپ کو لگے کہ کہیں کیمرہ ہے تو آپ اس چیز کو توڑ سکتی ہیں۔ اس کو مریم نواز نے کہا کہ مجھے آپ پر کوئی شک نہیں ہے۔

ارشاد بھٹی کے مطابق مریم نواز کے کمپلیکس کی سیکیورٹی سے لے کر کسی کے پاس موبائل نہیں ہوتا تھا، لیکن ڈی جی نیب کو ٹیکنیکل ٹیم نے بتایا کہ جس کمپلیکس میں مریم نواز رہتی ہیں وہاں پر موبائل فون ہے روز وہاں سے فون کال نظر آتی ہے اور جاتی ہیں، جس پر ڈی جی نیب نے خواتین پر مشتمل ایک ٹیم بنائی اور انہیں مریم نواز کے کمپلیکس کی تلاشی لینے کے ساتھ اس کی ویڈیو بنانے کا بھی کہا، تاکہ ثبوت موجود رہے۔

ارشاد بھٹی نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی جانب سے خواتین پر مشتمل بنائی گئی ٹیم نے مریم نواز سے موبائل فون کا پوچھا تو انہوں نے صاف انکار کردیا لیکن جب انھوں نے ان کے کمرے کی تلاشی لی تو مریم نواز اپنے بیڈ پر پڑے تکیہ کے اوپر بازو رکھ کر بیٹھ گئی اور نیب کی ٹیم کو تکیہ ہٹانے نہ دیا جس پر انہوں نے زبردستی تکیہ ہٹایا تو نیچے سے بالکل نیا موبائل فون برآمد ہوا، جس کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ موبائل خاتون پہرےدار کے ذریعے باہر سے منگوایا گیا تھا۔

The post نیب کی حراست کے دوران مریم نواز کے کمرے سے موبائل کیسے برآمد ہوا؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: