(ن) لیگی اپنی عادتوں سے باز نہ آئے ،گوجرانوالہ کے مشہور لیگی رہنما کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی ، پول کھل کر رہ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں لیگی رہنماؤں کی غنڈہ گردی، نوشہرہ ورکاں گوجرانولہ والا سے سابق ایم این اے و چیئرمین ضلع کونسل ناہرہ برادران سے واگزار کروائی گئی 213 کنال سرکاری زمین پر کاشت کی گئی فصل کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاٹ لیا گیا۔ جبکہ قانونی کارروائی کرنے پر



اسسٹنٹ کمشنر کو ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جسکی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موضع مٹو بھانیکے میں 213 کنال 1 مرلہ زمین کو گزشتہ دنوں ڈویژنل کلکٹر کے حکم پر واگزار کرواتے ہوئے یہ حکم صادر کیا گیا تھا کہ اس پر کاشت کی گئی فصل کو نہ کاٹا جائے، کیونکہ یہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے جس پر کئی سالوں سے ناہرہ برادران قبضہ کیے ہوئے تھے، اس فصل کی مالیت تقریباً 21لاکھ روپے تھی۔ سرکاری احکامات کے باوجود ناہرہ برادران نے فصل کو زبردستی کاٹ لیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ایف آئی آر درج ہونے پر ناہرہ برادران آگ بگولہ ہو گئے اور دو آڈیو پیغامات میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔ایف آئی آر اور آڈیو ریکارڈنگ بیلی پور میڈیا ہاؤس نے حاصل کر لی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ پہلے سے نیب کیس بھگت رہے ہیں جبکہ مقامی میڈیا ان کے خوف سے کوئی خبر جاری نہیں کرتا۔آڈیو میں جس قسم کی دھمکیاں اسسٹنٹ کمشنر کو دی گئی ہیں اس سے ان کی دہشت اور رعونت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ ناہرہ برادران کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ناہرہ برادران اس سارے معاملے کو ایک مرتبہ پھر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔







%d bloggers like this: