
ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کیلئے ایک بار پھر نا اہل قرار
خیال رہے کہ کچھ روز قبل الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔ لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 96 لاکھ کے نادہندہ ہونے کا الزام ہے۔
لاہور: الیکشن ٹربیونل نے لیگی رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا#DunyaUpdates #DunyaNews pic.twitter.com/mJDeVNWLOj
— Dunya News (@DunyaNews) February 23, 2021
جس پر پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جس کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر پنجاب ہاؤس سے جواب طلب کیا
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف پرویز رشید نے درخواست دائر کی تھی جس کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر کے فیصلے میں 96 لاکھ روپے کا نادہندہ ہوناجواز بنایا گیا۔
The post ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کیلئے ایک بار پھر نا اہل قرار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.