ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،مزید 8 ایم پی ایز کا پنجاب حکومت سے رابطہ

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،مزید 8 ایم پی ایز کا پنجاب حکومت سے رابطہ

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،مزید 8 ایم پی ایز کا پنجاب حکومت سے رابطہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فوج اور اداروں مخالف بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو بلوچستان کے بعد پنجاب سے بھی بڑا دھچکا لگا ہے، ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور اب مزید 8 نئے ایم پی ایز نے پنجاب حکومت سے رابطہ شروع کر لیا ہے، سینٹ الیکشن سے پہلے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرنے لگی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید 8 ایم پی ایز نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے 3 اضلاع سے ہے۔ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے حالیہ بیان کے سخت مخالف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل لیگی ایم پی ایز اسلام آباد میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں،وہ ملاقات بھی طاہر بشیر چیمہ نے ہی کروائی تھی،  8 ایم پی ایز سے طارق بشیر کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سے رابطہ کرنے والے ن لیگ سے ناراض نئے 8 ایم پی ایز کا تعلق سینٹرل پنجاب کے تین اضلاع سے ہے۔

جو نواز شریف کے حالیہ بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

The post ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،مزید 8 ایم پی ایز کا پنجاب حکومت سے رابطہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: