ن لیگ کو بلوچستان سے مزید دھچکے،مختلف اضلاع کے صدور نے پارٹی سے استعفے دیدئیے

ن لیگ کو بلوچستان سے ایک کے بعد دھچکا، مختلف اضلاع کے صدور نے پارٹی سے استعفے دے دیے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کو صوبہ بلوچستان سے ایک کے بعد ایک دھچکا لگ رہا ہے، بلوچستان سے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور کی جانب سے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زاہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کی جن اضلاع کے صدور نے پارٹی چھوڑ دی ہے ان میں مکران، قلات اور نصیرآباد شامل ہیں، جہاں کے صدور نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

https://www.facebook.com/92NewsHD/videos/399176564570679

عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکریٹری جنرل جمال شاہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

سیکریٹری جنرل جمال شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں سے کسی کے بھی جانے سے فرق ضرور پڑتا ہے لیکن جلد ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن منعقد کروائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جبکہ دو یا تین اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کے صدور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری نے نواز شریف کے فوج مخالف خطاب اور جونیئر افسران کو فوجی قیادت کے خلاف اکسانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو بگوڑا قرار دیتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

The post ن لیگ کو بلوچستان سے مزید دھچکے،مختلف اضلاع کے صدور نے پارٹی سے استعفے دیدئیے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: