(ن) لیگ کی مشکلات میں اضافہ: رانا مشہود کے رویے پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز ناراض، تلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور(ویب ڈیسک)13 دسمبر لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کیلئے ن لیگ کے رابطہ کمیٹی کنونیئر رانا مشہود پر انگلیاں اٹھ گئیں،ن لیگی ارکان اسمبلی نے انہیں اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز سے منع کردیا۔نجی اخبارکے مطابق رانا مشہود کے رویے پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز ناراض ہو گئے۔



لاہور کے 3 ایم این اے اور متعدد ایم پی ایز نے رانا مشہود کو اپنے حلقوں میں آنے سے منع کر دیا۔اس حوالے سے ایک اجلاس میں سیف الملوک کھوکھر اور رانا مشہود کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور سیف الملوک کھوکھر نے رانا مشہود کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں اپنے حلقے میں آنے کی اجازات نہیں دیں گے،تمہارا رویہ پارٹی ورکروں اور ہمارے ساتھ درست نہیں۔ایم این اے رانا مبشر، ایم این اے علی پرویز نے بھی رانا مشہود کو اپنے حلقوں میں آنے سے منع کرتے ہوئے رانا مشہود کو اپنے حلقے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے، جہاں سے ہمیشہ ہی انتہائی کم لوگ جلسوں میں شرکت کرتے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔







%d bloggers like this: