ن لیگ کے رکن اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری پھر عثمان بزدار سے جا ملے ، آگے سے وزیر اعلیٰ نے کیا باتیں کیں؟تفصیلات آگئیں

لاہور( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔منگل کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک

و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے جبکہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: