والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں یہ اللہ کا حسین تحفہ ہے،چوہدری برادران کا شریف خاندان سے اظہار تعزیت

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اپنےتعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ

والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں، والدہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندے کیلئے حسین تحفہ ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: