والدہ کا انتقال، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ

والدہ کا انتقال، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیسے ہی ان کی جانب سے درخواست دی جائے گی انہیں فوری طور پر رہا کردیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب سمیت ہم سب نواز شریف اور شہبازشریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

رہائی تک شریف خاندان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

واضح ہو کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کا آج لندن میں انتقال ہوگیا ہے، خبر کی تصدیق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کی۔

The post والدہ کا انتقال، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: