ورلڈ بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے طے پا گئے

ورلڈ بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے طے پا گئے۔

عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی موجود تھے، وزیراعظم کی موجودگی میں عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 1150 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے طے پا گئے۔

ورلڈ بینک کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے کے تحت ملنے والی رقم میں سے ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر 450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ملنے والی 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی۔

طے پانے والے معاہدے کے ذریعے ملنے والی رقم سے خیبرپختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو عالمی معیار کا ادارہ بنایا جائے گا، تاہم 157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا۔

معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم میں سے کیلئے700 ملین ڈالر ڈی اے ایس یوہائیڈرو پاور فیزون منصوبے کیلئے مختص کیے ہیں، نئے منصوبوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور بجلی کے انخلا میں بھی مدد ملے گی۔

The post ورلڈ بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے طے پا گئے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: