وزارت داخلہ کی 5ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

وزارت داخلہ کی 5ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام،وزارت داخلہ نے پانچ ہزار آٹھ سو سات افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش کردی، لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا،بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر بیالیس ہزار سات سو پچیس افراد موجود ہیں جن میں سے 5 ہزار 807 افراد کا نام نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس چار سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ہوا، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد کو نکالنے کی سفارش کی، بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں اعجاز شاہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اور امیگریشن ڈائریکٹوریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے، وزیر داخلہ کی ہدایت پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس سال میں دو بار باقاعدگی سے ہو گا، جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے گا، نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

The post وزارت داخلہ کی 5ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: