وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی 

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آفس اور  ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت دینے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی تشکیل نو کی جائے، پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن ہے۔وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے منافع کمایا، گزشتہ سال کے مقابلے پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے

پی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعریف بھی کی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ بھی کیا گیا، کریک ڈاؤن فعال انداز میں ہوگا، ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔کابینہ کو اسد عمر نے بریفنگ دی کہ چینی اور آٹا سمیت کچھ اشیاء مہنگی ہوئی ہیں، گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہوجائے گا، کچھ مطلوبہ گندم پہنچ چکی ہے باقی جلد پہنچ رہی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: