وزیراعظم سے ناراض رکن اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس

وزیراعظم سے ناراض رکن اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ناراض رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری کی  ملاقات ہوئی ہے، جس میں پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراض رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری کو یقین دہانی کرائی کہ انکے حلقے کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی پر ناراض رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات دور کیے جانے اور حلقے کے مسائل حل کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد وہ سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہی دیں گے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن خرم لغاری کو منانے میں اہم کردار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے خرم لغاری نے اپنے حلقے کے مسائل حل نہ کیے جانے پر چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد سے وفاقی وزراء کی جانب سے انہیں منانے کا سلسلہ بھی میں شروع ہو گیا تھا۔

The post وزیراعظم سے ناراض رکن اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: