وزیراعظم عمران خان کادورہ افغانستان بھی ماضی کے مقابلےکم خرچ میں مکمل ہوا

وزیراعظم عمران خان کادورہ افغانستان بھی ماضی کے مقابلےکم خرچ میں مکمل ہوا

وزیراعظم عمران خان کادورہ افغانستان بھی ماضی کے مقابلےکم خرچ میں مکمل ہوا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کرتے ہوئے امریکہ کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان مملکت کے مقابلے میں انتہائی کم خرچ میں مکمل کرلیا، افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان پہنچنے سے لے کر واپس اسلام آباد آنے تک وزیراعظم عمران خان نے عملے اور سکیورٹی سمیت تمام اخراجات 11 ہزار ڈالر میں مکمل کیے۔

وزیراعظم عمران خان کے برعکس ہے اگر سابق سربراہان مملکت کے بیرون ملک دوروں پر ہونے والے اخراجات کی جانب نظر دوڑائی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انھوں نے بیرون ملک دوروں کے دوران پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے، وزیراعظم کی طرح 2009 میں افغانستان کا دورہ کرنے والے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عملے اور سکیورٹی پر 44 ہزار ڈالر اخراجات کیے تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح افغانستان کا دورہ کرنے والے سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے 2012 کے اپنے دورے پر 51 ہزار ڈالر کے اخراجات کیے تھے، اسی طرح نواز شریف نے اپنے 2015 کے افغانستان کے دورے پر 58 ہزار ڈالر کے اخراجات کیے تھے جو وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے اگر سابق سربراہان مملکت کے بیرون ملک دوروں کا موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کے بیرون ملک دوروں کے مقابلے میں سابق سربراہان مملکت کے دورے قومی خزانے کو بہت مہنگے پڑے تھے، جس کا بوجھ براہ راست عام عوام پر پڑتا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس سے خطاب کرنے کے لیے ڈیووس جانے کے لیے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی خزانے سے 4 لاکھ 59 ہزار 451 ڈالر، سابق وزیراعظم نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پانچ لاکھ 61 ہزار 381 ڈالر کے اخراجات کیے تھے، جبکہ ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے پر صرف 68 ہزار ڈالر اخراجات کیے۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالر، سابق وزیراعظم نواز شریف نے 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالر اپنے سفر پر خرچ کیے تھے، ان کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے اپنے سفر پر ایک لاکھ 62 ہزار 768 ڈالر کے اخراجات کیے تھے۔

اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری نے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر، سابق وزیراعظم نواز شریف نے 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالر میں امریکہ کا دورہ مکمل کیا تھا اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 62 ہزار 578 ڈالر کے اخراجات میں امریکہ کا دورہ مکمل کر کے کفایت شعاری کی انتہائی عمدہ مثال قائم کر دی۔

The post وزیراعظم عمران خان کادورہ افغانستان بھی ماضی کے مقابلےکم خرچ میں مکمل ہوا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: