وزیراعظم عمران خان کا نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیوالدہ بیگم شمیم اخترکا 90برس کی عمر میں لند ن میں انتقال ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔عطا اللہ تارڈنے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کافی عرصے سے بیمار تھیں ، ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی ہوا، ابھی میری سلمان شہباز سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ، انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔ سلمان شہبازکے مطابق ان کی دادی کا جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، کوٹ لکھپت جیل میں قید شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہبا زکی پیرول پر رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائیگی اور تدفین کیلئے جسد خاکی پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کردیا جائیگا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پاکستان آمد کا امکان نہیں ہے ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: