وزیراعظم عمران خان کے نوازشریف کو گیدڑ کہنے کے بعد نوازشریف کا پرانا کلپ وائرل

وزیراعظم عمران خان کے نوازشریف کو گیدڑ کہنے کے بعد نوازشریف کا پرانا کلپ وائرل

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو گیدڑ کہا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ گیدڑ دم دباکر بھاگ گیا ہے اور باہر جاکر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر تنقید کررہا ہے۔

نوازشریف کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نوازشریف کا نوے کی دہائی کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں نوازشریف بھرے مجمع سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں آپکو گیدڑ لگتا ہوں؟

بے نظیر مجھے کہتی ہے کہ میں گیدڑ ہوں، بھئی آپ فیصلہ کرو کہ میں گیدڑ ہوں؟ میں دیکھنےمیں انسان لگتا ہوں،کیا آپکو گیدڑ لگتا ہوں؟

نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ عورت (بے نظیر) پاکستان کی سخت ترین دشمن ہے، آپ لوگ کس چکر میں پڑگئے ہو؟ خدا کیلئے آپ لوگ اپنی آنکھیں کھولو! یہ پاکستان کو برباد کرنیوالی پارٹی ہے اور آج نوازشریف نے اس پارٹی کے ساتھ کیوں ہاتھ نہیں ملایا؟ کیونکہ نوازشریف جانتا ہے کہ بے نظیر نے خاندان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کو توڑا ہےتو نوازشریف پاکستان توڑنےو الوں کے ساتھ کیسے ہاتھ ملاسکتا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا یک گیدڑ جو پاکستان سے بھاگا ہے، فوج پر بات کررہا تھا۔ ضیاء الحق کے جوتے پالش کرکے نوازشریف وزیراعلیٰ بنا، جنرل جیلانی کے گھر کی چھت پر سریا ڈال کر نوازشریف وزیر بنا۔

عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقاریر پر بات نہیں کرنا چاہتا، ان میں سے ایک نانی ہوگئی لیکن میرے لیے بچی ہے، دونوں بچوں نے پیسہ کمانے کے لیے ایک گھنٹہ بھی حلال کا کام نہیں کیا، دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہیں

The post وزیراعظم عمران خان کے نوازشریف کو گیدڑ کہنے کے بعد نوازشریف کا پرانا کلپ وائرل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: