وزیراعظم عمران کے کھلے سرسبز لان میں اجلاس بلانے اور ملاقاتیں کرنیکی وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم عمران خان کی کھلے سرسبز لان میں اجلاس بلانے اور ملاقاتیں کرنے کی وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم عمران خان آج کل کھلے سرسبزلان اور دھوپ میں اہم اجلاس بلاتے اور میٹنگز کرتے ہیں جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان اہم شخصیات، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، سعودی سفیر سمیت غیرملکی وفود اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلئے سرسبز لان کا استعمال کرتے ہیں، نجی چینل نے اسکی وجہ بتادی

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی دن بھر کی مصروفیات پی ایم ہاؤس کے لان میں نمٹاتے ہیں۔ صبح، دوپہر کے اوقات حتی کے نماز مغرب سے پہلے تک ہونے والی تمام ملاقاتیں اور اجلاس بھی بند کانفرس ہالوں کی بجائے باہر سرسبز لان میں ہی ہوتے ہیں۔

اس خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ اہم حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طریقہ کار کا مقصد زیادہ سے زیادہ قدرتی ماحول سے مستفید ہونا تاکہ دھوپ سے فائدہ حاصل کیا جائے اور اس کے ساتھ بجلی کی بھی بچت ہوتی ہے، ساتھ ہی ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد آسان اور یقین ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم کے اس طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا اور گورنر سندھ نے بھی اسی طریقہ کار کو اپنا لیا ہے اور اب وہ بھی اپنی دن بھر کی اہم ملاقاتیں سرسبز لان میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عمران خان کی بات کی جائے تو وہ دن بھر میں اپنی تمام تر مصروفیات کے ساتھ پی ایم ہاؤس کے لان میں ہی ورزش کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے ہمراہ موجود ٹیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

The post وزیراعظم عمران کے کھلے سرسبز لان میں اجلاس بلانے اور ملاقاتیں کرنیکی وجہ کیا ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: