وزیراعظم ملاقات کیلئے 5 منٹ نہیں دیتے،معاون خصوصی یار محمد رند کا شکوہ

وزیراعظم ملاقات کیلئے 5 منٹ نہیں دیتے،معاون خصوصی یار محمد رند کا شکوہ

بلوچستان اسمبلی سے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی بلوچستان سے اظہار ناراضی کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیراور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی فیصلے کرنے والے کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی ہی نہیں ہے۔

بلوچستا ن کے امور پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میں تو کابینہ کا حصہ ہوں مگر وزیراعظم مجھ سے ملنے کیلئے بھی 5 منٹ نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر صوبائی سطح پر تحریک انصاف کے رہنماؤں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مقامی رہنما پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پرسخت ناراض نظر آرہے ہیں۔

The post وزیراعظم ملاقات کیلئے 5 منٹ نہیں دیتے،معاون خصوصی یار محمد رند کا شکوہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: